ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / اتر کنڑا ڈپٹی کمشنر نے کیا کاروار مچھلی مارکیٹ اور کامپلکس کا معائنہ

اتر کنڑا ڈپٹی کمشنر نے کیا کاروار مچھلی مارکیٹ اور کامپلکس کا معائنہ

Fri, 13 Aug 2021 19:29:46    S.O. News Service

کاروار:15؍اگست (ایس اؤ نیوز)اترکنڑا ضلع ڈپٹی کمشنر ملئی مہیلن نے جمعرات کو اچانک کاروار کی مچھلی مارکیٹ کامپلکس پہنچ کر معائنہ کیا۔ اس دوران انہوں نے مچھلیوں کی نسلوں کےمتعلق جانکاری حاصل کرتےہوئے مچھلی بیوپاریوں کی شکایتوں کو سماعت کیا۔

شہر کےپھول چوک کےقریب نوتعمیر شدہ فش مارکیٹ کامپلکس عمارت پہنچ کر ڈی سی نے دونوں منزلوں پر چڑھ کر معائنہ کیا۔ اس موقع پر میونسپالٹی کمشنر آر پی نائک نے ڈی سی عمارت کے متعلق جانکاری دی اور بقیہ تعمیرات کے متعلق گفتگو کی۔ اس کے بعد مچھلی مارکیٹ میں کچھ دیر گزارتےہوئے مچھلیوں کی نسلیں، جھینگے ، ٹائیگر جھینگے ، چھوٹی شارک وغیرہ کےمتعلق خاتون بیوپاریوں کے متعلق جانکاری لی۔ اس موقع پرانہوں نے ایک چھوٹی سی شارک مچھلی ہاتھ میں لےکر بڑی دلچسپی سے  دیکھا۔

اس موقع پر ڈی سی نے بتایا کہ بطور ڈی سی عہدہ کا چارج لینےکے بعد کاروار شہر کو پوری طرح دیکھنا ممکن نہیں ہواتھا اور تجارتی کامپلکس کو لےکر کئی ساری شکایتیں تھیں ، اس تعلق سے میں نے افسران کی میٹنگ بھی طلب کی تھی اور مارکیٹ کامپلکس کا معائنہ کرنا ضروری تھاجو ابھی تک ممکن نہیں ہوسکا تھا۔ اس لئے آج معائنہ کیاہوں، اگر کوئی چھوٹےموٹے مسائل یا شکایتیں ہیں تو انہیں حل کرنےکی کوشش کرونگا۔ ڈی سی کے ساتھ میونسپل کمشنر آر پی نائک، مینجر روی، ضلع خاتون سنگھا کی صدر سوشیلا ہری کنتر، پریما ہری کنتر،سومنا ہری کنتر، پرکاش ہری کنتر وغیرہ موجود تھے۔


Share: